بڑی عید پر بیروزگاری، جماعت اسلامی کا نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست، کیا کام کریں گے؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) جماعت اسلامی کے رہنما اور پی پی 169 سے وابستہ احمد سلمان بلوچ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیروزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منفرد کاوش کرتے ہوئے اتفاق کالونی کے نوجوانوں کے لیے قربانی کے جانوروں کے چارے اور جانوروں کی سجاوٹ کے سامان کے سٹالز لگوا دیے۔

احمد سلمان بلوچ نے حافظ عبدالطیف، اشتیاق گجر، محمد علی اور اویس کھوکھر کے ہمراہ قائم کردہ سٹالز کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سٹالز کے لیے مزید سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نقد رقم بھی فراہم کی۔

اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ “بڑی عید پر بڑے مقصد کے لیے کوشش کر رہے ہیں” اور نوجوان اگر ہمت اور محنت کریں تو اپنے ہنر کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے “بنو قابل پروگرام” بھی اسی مقصد کے تحت شروع کیا تاکہ نوجوان ہنر سیکھ کر روزگار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی باہمت نوجوانوں کے لیے مستقل بنیادوں پر باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مہنگائی کے اس دور میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا بہترین خدمت ہے۔ احمد سلمان بلوچ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حلقے کی عوام کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے مسلسل محنت جاری رکھی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے