“دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں” مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم، غفلت پر کارروائی کی وارننگ

لاہور( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے انتظامات، سیکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ “دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں” اور عید کے دوران انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ ہائی لیول اجلاس میں صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، سیکیورٹی، ٹریفک، کیٹل مارکیٹس، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 05 22 at 7.24.06 PM

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جانوروں کی آلائشیں اور باقیات گلیوں، محلوں، ڈرینز یا نہروں میں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ جانوروں کی خرید و فروخت صرف مقررہ کیٹل مارکیٹس میں یقینی بنانے اور غیر مجاز مقامات پر کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

اجلاس میں کیٹل مارکیٹس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، مویشی چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے سخت سیکیورٹی، حساس مقامات پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات اور مسلسل کومبنگ آپریشن کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ممنوعہ جماعتوں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے عیدگاہوں اور مساجد کو عرقِ گلاب سے معطر کرنے، ریلوے کالونیوں، کنٹونمنٹ ایریاز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے اور واسا کو عید ایام میں بلا تعطل پانی کی فراہمی برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا۔

ایران امریکا مذاکرات: فیلڈ مارشل سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے: “دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں” مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم، غفلت پر کارروائی کی وارننگ

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے سدباب کے لیے سائبر پٹرولنگ تیز کرنے، ایئرپورٹس کے قریب ڈمپنگ سائٹس ڈھانپنے اور پارکس کے جھولوں کی سیکیورٹی و سیفٹی چیکنگ کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ صفائی کے بہترین انتظامات پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے انعام و اکرام کا بھی اعلان کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے