اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکہ مذاکرات اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔















