اس پی یو کے 10 برس، ایک لاکھ 53 ہزار 300 غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سیکورٹی دی گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ)پاک چین لازوال سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب پولیس کی جانب سے چائنیز شہریوں، اہم تنصیبات اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی فول پروف سکیورٹی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔کمانڈنٹ ایس پی یو ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبد الکریم کی ہدایات کے مطابق ایس پی یو غیر ملکی شہریوں، بالخصوص چائنیز شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی مؤثر قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس نے اہم قومی منصوبوں کی کامیاب تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سال 2023 میں قائم کیے گئے ایس پی یو آپریشنز روم میں جدید رئیل ٹائم وہیکل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے چائنیز شہریوں کی آمد و رفت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران ایس پی یو نے 72 لاکھ 7 ہزار 860 آؤٹر سٹی موومنٹس جبکہ 85 لاکھ 96 ہزار 280 کلومیٹر انٹر سٹی موومنٹس کامیابی سے مکمل کیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران تقریباً ایک لاکھ 53 ہزار 300 غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کے پانچ بڑے ائیرپورٹس پر پہنچے، جن کا مکمل ڈیٹا ایس پی یو فرنٹ ڈیسک پر فیڈ کر کے انہیں محفوظ طریقے سے منزلِ مقصود تک پہنچایا گیا۔

کمانڈنٹ ایس پی یو نے کہا کہ چائنیز شہریوں اور اہلکاروں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ختم کرنے کے لیے ایس پی یو جوانوں کو چائنیز لینگویج کورسز بھی کروائے گئے۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی محض سفارتی تعلق نہیں بلکہ اعتماد، اخوت اور مشترکہ ترقی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی یو پنجاب پولیس چائنیز شہریوں اور قومی منصوبوں کی سکیورٹی کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔انہوں نے تمام کامیاب کاوشوں کا سہرا ایس پی یو کے بہادر جوانوں کو دیتے ہوئے کہا کہ فورس کے اہلکار چائنیز شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ الرٹ اور مستعد ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے