وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کو مبارکباد

لاہور ( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی صدر شی ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور سٹیل سے زیادہ مضبوط قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کی لازوال مثال ہے جبکہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے کر حقِ دوستی ادا کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قابلِ اعتماد اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری دونوں ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی، معاشی تعاون اور پائیدار ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک چین دوستی آئندہ نسلوں تک اسی طرح قائم و دائم رہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کو مبارکباد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے