پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیدوار، ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے اور رواں سال پنجاب میں تقریباً 22 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کی شاندار پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم، زراعت، فوڈ سیفٹی اور کنزیومر پروٹیکشن سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کی دستیابی، قیمتوں کے استحکام اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ “الحمدللہ پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے” اور پنجاب کے عوام کے رزق کو محفوظ بنانے کے لیے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ “نہ کسان روئے گا، نہ گاہک لُٹے گا” اور اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کے ایک ایک دانے کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب میں اے آئی بیسڈ ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا، جو گندم کی طلب، رسد، سپلائی چین، پراس کنٹرول اور اسٹاکس کی سیکنڈ ٹو سیکنڈ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر کی ڈے ٹو ڈے نگرانی بھی ممکن ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ خوراک کی جدید طرزِ گورننس کے مطابق مکمل اوور ہالنگ اور ری ویمپنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں، ایگریگیٹرز، ملرز اور بڑے اسٹاکرز کو ہر ممکن سہولیات اور کاروباری آسانی فراہم کی جائے۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کو قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تمام لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کے لیے گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ دو ہفتوں کے اندر اسٹاک ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ہورڈنگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے ایمانداری سے گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنے والے ایگریگیٹرز کو ترغیبات دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی بھی سخت ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے