لاہور( پنجاب پوسٹ ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مکمل تحقیقات کے احکامات سے دئیے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کے ان اقدامات کے بعد اداکارہ نے بھی مریم نواز کا۔ شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور انکے اہل خانہ کو مکمل سیکورٹی بھی دے دی گئی ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ میں فوری ایکشن لینے، کیس کو متعلقہ حکام کے سپرد کرنے اور مجھے اور میرے خاندان کو جامع سکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز کی مشکور ہوں، میں ملزمان کو نوٹس جاری کرنے پر این سی سی آئی اے کی کاوش کو بھی سراہتی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ اپنے باقاعدہ بیان کے ریکارڈ ہونے تک کسی پر قبل از وقت الزام نہ لگانے کی درخواست کرتی ہوں، لیکن ان ہراساں کرنے والوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب ضرور کروں گی، کیوںکہ مجھے کئی دوسری لڑکیوں کے پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ اسی مخصوص ایم پی اے نے انہیں بھی ہراساں کیا، اور وہ اب بطور گواہ سامنے آنے کو تیار ہیں، میں اس معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچاؤں گی، اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر عوام اور میڈیا برادری کا بھی تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔











2 پر “اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس : مریم نواز نے کیا کردار ادا کیا؟” جوابات
[…] […]
[…] مزید پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس : مریم نواز … […]