پنجاب کی مویشی منڈیوں میں کون کون سی فیس ختم کردی گئی ہے؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) مالی سال 2026-27 کیلئے پنجاب بھر کی 114 مویشی منڈیوں کی ای آکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 13 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کی بولیاں وصول ہوئیں۔ حکام کے مطابق 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہوئی جبکہ 6 منڈیوں کی دوبارہ بولی کرائی جائے گی۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے مویشی منڈیوں میں اوورچارجنگ کے خاتمے اور شفاف نظام کے فروغ کیلئے نئی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق آئندہ مالی سال سے مویشی منڈیوں میں صرف ایک یونیفائیڈ فیس نافذ ہوگی جبکہ پرالی، تندی، کھرلی اور چارپائی سمیت متعدد اضافی فیسیں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے مویشی پال حضرات کو فیسوں کی مد میں تقریباً 40 فیصد ریلیف ملے گا۔

نئی پالیسی کے تحت بڑے جانور پر 1500 روپے اور چھوٹے جانور پر 300 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹرک، مزدہ، بیڈ فورٹ، 6 ویلر اور 22 ویلر گاڑیوں کی پارکنگ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مویشی منڈیوں میں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت صرف ایگزٹ پوائنٹ پر فیس وصول کی جائے گی۔ پنجاب کیٹل کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی آکشن پالیسی سے اوورچارجنگ اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ مویشی منڈیوں میں شفاف اور منظم نظام کو فروغ ملے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے