لاہور شہر میں سیکورٹی سخت ، تین ماہ میں کتنی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے سنیپ چیکنگ اور شہر بھر میں قائم ناکہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 88 ہزار سے زائد گاڑیوں جبکہ 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر کاغذات کے 2 ہزار 888 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 69 اپلائیڈ فار موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروائی گئیں۔ اسی طرح غیر نمونہ نمبر پلیٹس رکھنے والی 138 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔

پنجاب کی 222 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ، آپ کے شہر کی صورتحال کیا ہوگی؟: لاہور شہر میں سیکورٹی سخت ، تین ماہ میں کتنی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی؟

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہر بھر کے چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود فورس کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوری شدہ، ٹمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، جبکہ مشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کرکے قانون کے مطابق فوری ایکشن لیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے