وہاڑی ، معروف شاپنگ مال ، کھانے میں کاکروچ اور سنڈیاں ، شہریوں میں شدید تشویش کی لہر

وہاڑی( پنجاب پوسٹ) وہاڑی میں قائم معروف شاپنگ مال کے فوڈ پوائنٹ پر مبینہ گندگی اور ناقص صفائی انتظامات کا انکشاف شہری کو فروخت کیے گئے کھانے میں مبینہ حشرات اور سنڈیاں نظر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

وائرل ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں نے فوڈ سیفٹی انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے متاثرہ شہری کے مطابق خریدے گئے کھانے میں مبینہ طور پر حشرات موجود تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

کچے کے 22 ارب کہاں اور کیسے خرچ ہونگے؟: وہاڑی ، معروف شاپنگ مال ، کھانے میں کاکروچ اور سنڈیاں ، شہریوں میں شدید تشویش کی لہر

شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے دوسری جانب فوڈ پوائنٹ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ صفائی اور خوراک کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نگرانی کا نظام موجود ہے اور تمام امور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے