“کوکین کوئین” انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات، سابق شوہر اور بھائیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ


لاہور ( پنجاب پوسٹ) لاہور میں مبینہ منشیات نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کے دوران پولیس نے “کوکین کوئین” کے نام سے مشہور انمول عرف پنکی کے سابق شوہر اور اس کے بھائیوں کے کردار سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں

پولیس کے مطابق انمول پنکی کا سابق شوہر ناصر اپنے دو بھائیوں منصور اور شہروز کے ہمراہ لاہور آیا تھا، جہاں تینوں نے ابتدائی طور پر گیسٹ ہاؤسز اور شراب کے کاروبار سے سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ناصر نے اپنے بھائیوں، دوست عرفان اور بہنوئی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر کوکین کے کاروبار میں قدم رکھا۔ تحقیقات کے مطابق ناصر نے ہی انمول عرف پنکی کو کوکین تیار کرنے کا طریقہ سکھایا۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی مبینہ طور پر لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں منشیات کی سپلائی کرتے رہے، جبکہ بعد میں ناصر اپنے بھائیوں سمیت یہ کاروبار کراچی منتقل کر گیا۔

تحقیقاتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی نے 2021 میں ایک سابق انسپکٹر کے کہنے پر ناصر سے طلاق لی تھی۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے