پاکستان میں جدید چِپ ٹیکنالوجی سے لیس ای پاسپورٹ متعارف

لاہور ( پنجاب پوسٹ)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے جدید چِپ ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ای پاسپورٹ متعارف کرا دیا ہے، جسے عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق ای پاسپورٹ میں شہریوں کی بائیومیٹرک اور ذاتی معلومات محفوظ ہوں گی، جبکہ جدید سکیورٹی فیچرز اور لیزر اینگریونگ ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلسازی اور فراڈ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ کے ذریعے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت استعمال کی جا سکے گی، جس سے امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔پاسپورٹ حکام کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ای پاسپورٹ دنیا بھر میں قابل قبول ہوگا اور مسافروں کو بین الاقوامی سفر کے دوران بہتر اور تیز سہولیات میسر آئیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے