پی ڈبلیو ڈی کے ایک چوکیدار نے حساس ادارے کا جعلی افسر کیسے پکڑا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے سول لائن میں سرکاری اراضی پر قبضے اور غیر قانونی تعمیر کی کوشش کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایجرٹن روڈ پر واقع کی سرکاری زمین پر پیش آیا، جہاں تین افراد نے مبینہ طور پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات شروع کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق محکمہ کے چوکیدار نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عمران افتخار اور دیگر افسران کو اطلاع دی کہ چند افراد سرکاری اراضی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عمران افتخار، سب انجینئر عمران گیلانی اور ایل ڈی سی محمد اسلم موقع پر پہنچے۔

محکمہ کے افسران نے ملزمان کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے خود کو حساس ادارے کے افسران ظاہر کیا اور مبینہ طور پر دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں محکمہ کے افسران نے 15 پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا۔

پولیس کے پہنچنے پر ایک ملزم، جس کی شناخت رانا اکرم کے نام سے ہوئی، کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان چوہدری ظہیر اور چوہدری شفقت موقع سے فرار ہو گئے۔

کے مطابق تھانہ سول لائن میں قبضے کی کوشش اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے