لاہور(پنجاب پوسٹ):پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں آندھی اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے بتایا کہ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
پنجاب میں پٹوار یوں کے گرد گھیرا تنگ، ایک ہفتے میں 7 پٹواری کیوں گرفتار ہوئے؟: آج رات سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی بارش کا امکان،الرٹ جاریڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں اور زرعی سرگرمیوں کیلئے پیشگی اقدامات کریں، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔












