کبوتر بازی سے منع کرنے پر شہری کے گھر پر مبینہ حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ)بہاولنگر کے علاقے محلہ فاروق آباد شرقی میں کبوتر بازی سے منع کرنے پر مبینہ طور پر خونی تصادم پیش آیا، جہاں شہری راؤ شکیل کے گھر میں گھس کر خاتون سمیت 4 افراد پر تشدد کیے جانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راؤ شکیل نے کبوتر بازوں کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن میں درخواست دی تھی، جس کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔

ایف آئی آر میں مظفر، مدثر، عمیر اور 3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مظفر نے لوہے کے راڈ سے وار کر کے عبدالباسط کو شدید زخمی کیا، جبکہ راؤ شکیل اور محمد عقیل بھی تشدد سے زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گھر میں موجود شازیہ بی بی پر بھی مبینہ تشدد کیا گیا۔تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے