لودھراں کی کلثوم اختر پنجاب کی پہلی لمبردار تعینات، ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لودھراں (ثمر حیات ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو باضابطہ طور پر لمبردار مقرر کر دیا گیا۔ طویل عدالتی جنگ کے بعد لودھراں کی کلثوم اختر کی بطور لمبردار تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے نواحی گاؤں 360/ڈبلیو بی میں نمبرداری کے تنازع نے خواتین کی نمائندگی اور انتظامی انصاف سے متعلق اہم قانونی بحث کو جنم دیا تھا جس کا اختتام لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ہوا۔

دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے وہ احکامات کالعدم قرار دے دیے تھے جن کے تحت انہیں لمبرداری کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے قرار دیا تھا کہ خواتین کو دیہی انتظامی نمائندگی سے محروم رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں ہے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لودھراں کی کلثوم اختر نے پنجاب میں خواتین کی سیاسی نمائندگی پربولے جانے والے جھوٹ کو کیسے بے نقاب کیا؟: لودھراں کی کلثوم اختر پنجاب کی پہلی لمبردار تعینات، ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

عدالتی حکم کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ہفتے کے روز کلثوم اختر کی بطور لمبردار تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ خاتون لمبردار کلثوم اختر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی لودھراں سے نوٹیفکیشن خود وصول کیا۔

یاد رہے کہ مغربی پاکستان کے دور میں بیگم ثروت امتیاز 1950 اور 1960 کی دہائی میں خاتون نمبردار کے طور پر خدمات انجام دے چکی تھیں تاہم موجودہ پنجاب کی تاریخ میں کلثوم اختر کو پہلی خاتون لمبردار قرار دیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے