لاہور( پنجاب پوسٹ) این ڈی ایم اے نے 19 سے 22 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا۔
بیان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گرد و نواح میں بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی یا شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش کے دوران کمزور تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، جبکہ خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔
پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 9 ہزار سے زائد گرفتار، لاکھوں پتنگیں برآمد: پنجاب کا موسم: 19 سے 22 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی












