پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 9 ہزار سے زائد گرفتار، لاکھوں پتنگیں برآمد

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس نے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صوبے بھر میں 9076 افراد کو گرفتار اور 8755 مقدمات درج کیے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔

اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار: پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 9 ہزار سے زائد گرفتار، لاکھوں پتنگیں برآمد

لاہور میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں جہاں 4016 افراد گرفتار اور 3869 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈور چرخیاں قبضے میں لی گئیں۔ مجموعی طور پر صوبے بھر سے 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد پتنگیں اور 13 ہزار 944 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں اور شہری کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری 15 پر دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے