لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) آج علی الصبح کوکین کوئین کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ لیکن بدنام زمانہ منشیات فروش کے ایک جملے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ۔
پیشی کی متعدد ویڈیوز کا جائزہ لیا گیا ۔ویڈیوز میں شور اس قدر زیادہ تھا کہ کان پڑی آواز تک سنائی نہیں دے رہی تھی ۔ تاہم ایک ویڈیو میں کوکین کوئین دعویٰ کرتی ہے کہ اس سے بنی گالہ منشیات سپلائی کا بیان زبردستی لیا جا رہا ہے ۔پنکی کے مطابق بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس کا نام لو۔ مجھے 20دن سے اٹھایا ہوا ہے۔ مجھ پر بوری بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی۔ 6 آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لے کر آئے۔
پنجاب میں 114 مویشی منڈیاں، حکومت نے نیلامی سے کتنا کمایا؟: انمول عرف پنکی ہمدردی کے لیے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل کا سہارا لے رہی ہیں؟مبصرین اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کوکین کوئین سوشل میڈیا پر اپنے خلاف جاری مہم ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ ان ویڈیوز کے سامنے آتے ہی تحریک انصاف سے وابستہ متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی ہے ۔ یہ مہم مبصرین کے مئوقف کو تقویت دے رہی ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ بنی گالا میں کون سا بندہ ہے جس کا نام زبردستی لینے کا کہا جا رہا ہے ؟ کیا اشارہ بانی تحریک انصاف کی طرف ہے یا وہاں پر کوئی اور فرد بھی موجود ہے ؟
قبل ازیں ، سوشل میڈیا پر وائرل متعدد تصاویر میں انمول پنکی کو زمان پارک دھرنے میں بیٹھے اور اہم رہنماوں سے ملتے دکھایا گیا ، تاہم ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا وہ اصلی ہیں یا ایڈیٹڈ تصاویر ہیں۔












