لاہور میں انصاف کی رفتار سست: زیر التوا مقدمات 3 لاکھ سے تجاوز کر گئے

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور کی ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے۔ اپریل کے آغاز پر کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 849 تھی جو ماہ کے اختتام تک بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار 654 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 67 ہزار 554 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 51 ہزار 82 کیسز نمٹائے جا سکے، جس سے عدالتوں پر مجموعی دباؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فوجداری عدالتوں میں صورتحال نسبتاً بہتر رہی جہاں زیر التوا مقدمات میں کمی آئی، تاہم سول عدالتوں میں کیسز کا بوجھ تشویشناک حد تک بڑھ گیا۔

پنجاب میں 114 مویشی منڈیاں، حکومت نے نیلامی سے کتنا کمایا؟
: لاہور میں انصاف کی رفتار سست: زیر التوا مقدمات 3 لاکھ سے تجاوز کر گئے

لاہور کی 200 سول عدالتوں میں مقدمات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سول عدالتوں میں اپریل کے دوران 59 ہزار 800 نئے مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 41 ہزار 766 کیسز نمٹائے گئے۔ یکم اپریل کو زیر التوا سول مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 540 تھی جو 30 اپریل تک بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 265 ہو گئی۔

علاوہ ازیں لاہور تحصیل کی عدالتوں میں 19 ہزار 437، تحصیل کینٹ میں 7 ہزار 374، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 13 ہزار 183 جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں 11 ہزار 88 کیسز نمٹائے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے