جنگلات پنجاب کی بھرتیوں میں دھوکہ دہی پر 2 امیدوار گرفتار، ایف آئی آر درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے میرٹ اور شفافیت کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ جنگلات پنجاب نے بھرتیوں کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرنے والے 2 امیدواروں کو گرفتار کر لیا

محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق ملتان اور راولپنڈی میں جاری فزیکل ٹیسٹ کے دوران دونوں امیدوار جعلی طریقے اپنا کر دوڑ میں شامل ہونے کی کوش کر رہے تھے۔ عملے کی بروقت کارروائی پر انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار امیدواروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں فوری طور پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا تمام عمل میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق جاری رہے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی سفارش، رشوت یا جعل سازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مشکوک سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے