خاندانی نظام کو معاشرتی استحکام کی بنیاد،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ خاندان پر پیغام

لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ خاندان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں خاندان کی اہمیت اور خاندانی زندگی کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان محبت، خلوص، احترام اور مضبوط رشتوں کا محور ہے اور یہ ہماری خوشیوں اور طاقت کا اصل مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ خاندان انسان کی پہلی درسگاہ ہے جہاں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مثالی خاندان کے لیے بزرگوں کا احترام، بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور ہر رشتے کو خلوص کے ساتھ نبھانا ضروری ہے۔ مریم نواز شریف نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین، بہن بھائیوں اور بچوں کو وقت دیں اور ان کا شکریہ ادا کریں کیونکہ فیملی ممبرز ہر مشکل میں شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

پنجاب میں پنکی کی طاقت : کوکین کوئین کتنی طاقتور تھی ؟ پنجاب  میں کتنے مقدمات ہیں ؟ کارروائی کیوں نہ ہوسکی ؟ سول سوسائٹی نیٹ ورک معاملے میں کیوں کود پڑا ؟
: خاندانی نظام کو معاشرتی استحکام کی بنیاد،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ خاندان پر پیغام

مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران حکومت پنجاب نے رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جبکہ ضرورت مند خاندانوں تک امداد ان کی دہلیز پر پہنچائی گئی۔ ان کے مطابق لاکھوں خاندانوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی گئی اور 14 لاکھ سے زائد خاندانوں کی راشن کارڈ کے ذریعے معاونت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دعا کی کہ ہر خاندان ہمیشہ سلامت رہے اور باہمی محبتیں قائم و دائم رہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے