لاہور( پنجاب پوسٹ) بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ایس پی سی آر او سے کروائے گئے آڈٹ میں انمول عرف پنکی کے دونوں بھائیوں ناصر اور ریاض کے خلاف منشیات کے مقدمات درج ہونا سامنے آیا۔ ناصر کے خلاف سال 2020 میں تھانہ اقبال ٹاؤن جبکہ ریاض کے خلاف 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں منشیات کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : انمول عرف پنکی کو سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع ، لاہور کب لایا جائے گا؟: کوکین کوئین کی پنجاب منتقلی ،کتنے مقدمات درج ہیں؟ کیا سزا ہوسکتی ہے؟سید ذیشان رضا کے مطابق دونوں مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے اور دونوں کیسز کے چالان مرتب کر کے متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمات کا ٹرائل ملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک مکمل ہو چکا ہے، تاہم انمول عرف پنکی کی گرفتاری تاحال باقی ہے۔
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا پنجاب سے کیا تعلق ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں: کوکین کوئین کی پنجاب منتقلی ،کتنے مقدمات درج ہیں؟ کیا سزا ہوسکتی ہے؟ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمہ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالتوں سے اجازت طلب کی جا رہی ہے جبکہ ملزمہ کی پنجاب منتقلی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سید ذیشان رضا نے مزید بتایا کہ مقدمات میں انمول عرف پنکی کی گرفتاری بروقت عمل میں نہ لانے پر متعلقہ تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔















