پنجاب حکومت نے پیف سکولوں میں دو سال میں 40 لاکھ بچہ کیسے داخل کروایا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعلیم دوست پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔ گزشتہ دو برسوں میں پیف سے مستفید ہونے والے بچوں کی تعداد 23 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ ہو گئی ہے، جو صوبے میں تعلیمی شعبے میں نمایاں پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

اس اہم سنگِ میل کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پیف آفس میں کیک کاٹا اور اس کامیابی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ اور مؤثر تعلیمی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیمی مواقع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: پنجاب حکومت نے پیف سکولوں میں دو سال میں 40 لاکھ بچہ کیسے داخل کروایا؟

وزیر تعلیم کے مطابق نواز شریف سکول آف ایمیننس سمیت پیف کے مختلف پروگرامز تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے 40 لاکھ طلبہ تک رسائی کو عوام کے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے