لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل، کار اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کیلئے ٹریفک جرمانوں میں کمی کرتے ہوئے نئے ریٹس کا اطلاق کر دیا ہے، جبکہ چالان سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ون ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
آج سے کمرشل گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے، موبائل فون کا استعمال، لین لائن، ٹریفک بہاؤ میں خلل، پریشر ہارن اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک ہزار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : انمول عرف پنکی کو سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع ، لاہور کب لایا جائے گا؟: پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی ، ایپ میں کتنے جرمانے کم ہوئے؟بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ دو ہزار ہی ہوگا، دو ہزار سی سی کار ڈرائیورز کو لین لائن پر دو ہزار جبکہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار جرمانہ ہوگا۔
بغیر لائسنس کمرشل گاڑی چلانے اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار جرمانہ ہوگا، دھواں چھوڑنے پر موٹرسائیکل اور رکشہ کو دو ہزار، کار کو تین ہزار جبکہ کمرشل گاڑیوں کو پانچ ہزار جرمانہ ہوگا۔
کار، موٹرسائیکل و کمرشل گاڑیوں کی مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے کم کر دیئے گئے۔















