پاک چین تعلقات کے 75برس ، پنجاب میں کیا تقریبات ہونگی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے کے تاریخی موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر 21 اور 25 مئی کو خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چین کے لاہور میں قونصل جنرل سن یان سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل سن یان کی قیادت میں چین کے سفارتی اوفد کی آمد پر تپاک خیرمقدم کیا، علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے چین کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انمول عرف پنکی کو سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع ، لاہور کب لایا جائے گا؟: پاک چین تعلقات کے 75برس ، پنجاب میں کیا تقریبات ہونگی؟

دونوں قائدین نے چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور مزید منصوبوں کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم اورنگزیب کی سن یان سے گفتگو 21 مئی کو پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تین روزہ نمائش منعقد ہوگی، 25 مئی پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: پاک چین تعلقات کے 75برس ، پنجاب میں کیا تقریبات ہونگی؟

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تجربات کو پنجاب کی ترقی کے لئے بروئے کار لارہے ہیں، سفارتی تعلقات کے 75 سال چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری صدر شی جن پنگ اور قائد محمد نوازشریف کی پاک چین دوستی کی لازوال دوستی کا اہم باب ہے۔

مریم اورنگزیب نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چین کے صوبے زی جیانگ اور صوبہ پنجاب کے درمیان دوستی سے دو طرفہ تجارت بڑھے گی، پنجاب حکومت چین کے ساتھ مل کر ٹورازم اور ایکو سسٹم کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “پاک چین تعلقات کے 75برس ، پنجاب میں کیا تقریبات ہونگی؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے