لیبیا کشتی المیہ: موت کے سوداگر انجام کو پہنچ گئے، باپ بیٹے کو 44 سال قید

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔ فیصلہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے سنایا، دونوں ملزمان کو22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ انسانی اسمگلرز نے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے لیے،دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

کشتی حادثہ جون 2023 میں پیش آیا تھا جس کے بعد ورثا نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری 2023 کو تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے