لاہور ( پنجاب پوسٹ)کراچی میں گرفتار انمول عرف پنکی کو لاہور سے پکڑے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ خفیہ ادارے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے پنکی کے مبینہ نیٹ ورک اور اس کے خلاف درج مقدمے سے متعلق تمام تفصیلات مانگ لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے سی سی ڈی نے بھی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ لاہور میں درج مقدمے کے حوالے سے تفتیشی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا پنجاب سے کیا تعلق ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں: انمول عرف پنکی کو سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع ، لاہور کب لایا جائے گا؟پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں درج مقدمے میں قانونی کارروائی کے لیے انمول عرف پنکی کی طلبی کرا کے اسے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمہ کے بھائی ریاض کو گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم انمول عرف پنکی کو اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے مبینہ شوہر، سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، جن سے سی سی ڈی کی جانب سے کیس کے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: انمول عرف پنکی کو سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع ، لاہور کب لایا جائے گا؟حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔















