اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے شہید لیاقت علی کی والدہ کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سفارش پر کوہاٹ کے قریب اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی کو صدر پاکستان نے ستارہ شجاعت پیش کر دیا۔
ستارہ شجاعت شہید شہری لیاقت علی کی والدہ نے وصول کیا.

وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کی طرف سے شہید لیاقت علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نے ہمت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں. پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرئے گی.

شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دھشتگردوں کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت کیلئے ملک کا ہر شہری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے. شہری آبادیوں اور معصوم و نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دھشتگرد پاکستانی قوم کے بلند حوصلے کو پست نہیں کر سکتے.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے