گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈز کی تقریب تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

لاہور( پنجاب پوسٹ ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 81 شخصیات کوستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا۔

صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد ارشدانصاری شعبہ صحافت، سارا بلال، ڈاکٹر عارفہ سیدہ (بعد از وفات)، انور حسین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، مریم جلال چوہدری، بینش سلیم شعبہ صحافت اور پروفیسر ڈاکٹر محمدسرور خان شامل ہیں ۔

ثمینہ پیزادہ،عرفان علی کھوسٹ،حمیرا ارشد،حدیقہ کیانی، سائرہ نسیم، سلیمہ ہاشمی، نصیر احمد ناصر شاعر، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی ادبی سکالر، سید مسعود حسن شہاب (بعد از وفات) ، حیدر علی (کھیل) اورعزرا آفتاب کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز،پروفیسر ڈاکٹرلبنی ظہیرشعبہ (تعلیم)، محمد اعظم خان شعبہ موسیقی،ذوالقرنین حیدر اداکاری، رجب علی شعبہ گلوکاری، تجمل کلیم بعد از وفات، پنجابی ادب،اختر محمودشعبہ ادب کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کینوس پر معرکہ حق ، الحمرا ہال میں نمائش کا اہتمام: گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈز کی تقریب تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

گورنر پنجاب نے عیسی خان، محمد نعیم اختر (بعد از وفات) ، عدنان فاروق قریشی شہید تمغہ شجاعت،میجر ڈاکٹر سلمی ضمیر خان کو صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا

تقریب میں قونصل جنرل چائنہ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اقبال۔چنڑ، یو ایس قونصل جنرل لاہور، ایرانی قونصل جنرل ، قونصل جنرل ترکیہ، علی حیدرگیلانی، شہزاد سعید چیمہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے