الحمراء میں پینٹنگ مقابلہ ‘‘معرکہ حق’’ کے فن پاروں پر مبنی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔۔ سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے بطور مہمان حصوصی شرکت کی اور نمائش کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیشی سینئر سول سروس افسران کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، جدید ڈیجیٹل پولیسنگ ماڈل کی تعریف: کینوس پر معرکہ حق ، الحمرا ہال میں نمائش کا اہتمامالحمراء میں پینٹنگ مقابلہ ‘‘معرکہ حق’’ کے فن پاروں پر مبنی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد نواز گوندل نے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کو نمائش میں آویزاں فن پارے دیکھائے۔طاہر رضا ہمدانی کی فن پاروں میں گہری دلچسپی دیکھائی اور انکے کام کو سراہا۔طاہر رضا ہمدانی نے مقابلہ جیتنے والوں آرٹسٹوں کو مبارکباد دی۔ایگزیکٹوڈائریکٹرا لحمراء محمد نوازگوندل نے کہا الحمراء کا پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنا قابل ستائش امر ہے۔
الحمراء ملک و قوم کی عظمت کے بیانیہ کو بہترین انداز میں پیش کر رہا ہے،پاکستان ہمیشہ زندہ آباد ۔پینٹنگ مقابلہ ‘‘معرکہ حق ’’ میں حزیلہ زاہد نے پہلی پوزیشن ،شہزادی عائشہ نے دوسری جبکہ زارہ حنیف ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طاہر رضا ہمدانی نے محمد نواز گوندل کے ہمراہ ٗ مقابلہ جیتنے والوں کو نقدانعامات و اسناد دیں۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو 50ہزار،دوسری کے لئے 30ہزار جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے 20ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ہے۔نمائش میں 40سے زائد فن پارے رکھے گئے، آرٹسٹوں نے خوبصورت انداز میں اپنے جذبات کو کینوس پر اترا ہے۔الحمراء کا پاک افواج کو زبردست انداز میں سلام پیش،نمائش کو اچھے انداز میں کیوریٹ کیا گیا ہے۔










