لاہور ( پنجاب پوسٹ ) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی ہدایت پر حلقہ پی پی 83 خوشاب کے ضمنی انتخاب کے لیے ظفر عباس خان کو پارٹی کا باضابطہ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری لیٹر آف اتھارٹی کے مطابق ظفر عباس خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے، جبکہ انہیں پارٹی کا انتخابی نشان ’شیر‘ بھی الاٹ کیا گیا ہے۔ یہ دستاویز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے دستخط سے جاری کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ نشست رکن صوبائی اسمبلی علی حسین خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 7 جون کو ہو گی۔










