بنگلہ دیشی سینئر سول سروس افسران کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، جدید ڈیجیٹل پولیسنگ ماڈل کی تعریف

لاہور( پنجاب پوسٹ)20 رکنی بنگلہ دیشی سینئر سول سروس افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سینیٹر کا دورہ کیا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، جوائنٹ سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے وفد کا استقبال کیا اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ وفد کو سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سمارٹ سرویلنس اور انٹیگریٹڈ سکیورٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا معرکہ حق اور حب الوطنی پر فلمیں بنانے کا فیصلہ: بنگلہ دیشی سینئر سول سروس افسران کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، جدید ڈیجیٹل پولیسنگ ماڈل کی تعریف

بنگلہ دیشی وفد نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں قائم اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز میں کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ، کرائم ٹریکنگ اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کا مشاہدہ کیا۔ وفد کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی اور ورچوئل بلڈ بینک کے آپریشنل طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ، ویمن سیفٹی ایپ اور نیکسٹ جن سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ حکام کے مطابق سیف سٹی منصوبہ شہریوں کے تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ منصوبے کا دائرہ کار پنجاب بھر میں توسیع کے بعد تحصیل سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔

وفد کے اراکین نے پنجاب سیف سٹی کے جدید ماڈل، شہری تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دورے کے اختتام پر بنگلہ دیشی وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے