کم عمر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی، دونوں ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور کے علاقے سندر میں کم عمر گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیاد۔تی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد حنا پرویز بٹ نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی کی عیادت کی۔ انہوں نے متاثرہ بچی اور اس کی بہن سے ملاقات کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولیات اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے جبکہ علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے پولیس کو ہدایت کی کہ تفتیش میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر مکمل کی جائے، تمام میڈیکل اور فرانزک شواہد فوری محفوظ کیے جائیں اور ملزمان کے خلاف مضبوط چالان تیار کر کے مؤثر پیروی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی تش۔دد ناقابل برداشت جرم ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے مطابق خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور محفوظ پنجاب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

ایک تبصرہ برائے “کم عمر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی، دونوں ملزمان گرفتار”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے