لاہور(پنجاب پوسٹ ) پنجاب کے دیہات میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں منتخب 485 دیہات میں شہری طرز کی سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔یہ بات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے سی ای او خرم پرویز نے شرکت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت اس وقت 342 دیہات میں 124 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ وزیر بلدیات کے مطابق پہلے مرحلے میں 485 دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ باقی دیہات میں بھی شہروں جیسی سہولیات کی فراہمی کا کام جلد شروع ہوگا۔ذیشان رفیق نے کہا کہ فیز ون کی تکمیل سے تقریباً 39 لاکھ دیہی آبادی مستفید ہوگی، جبکہ مریم نواز شریف کی جانب سے اس منصوبے کے لیے 60 ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید 7500 دیہات کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منصوبے کے تحت گلیوں کی پختگی، سٹریٹ لائٹس، سیوریج سسٹم اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وزیر بلدیات نے متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے منصوبوں کا دورہ کریں اور رفتار کے ساتھ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہات میں پانی کے روایتی چھپڑوں کی بحالی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ذیشان رفیق نے امید ظاہر کی کہ دسمبر تک مثالی گاؤں پروگرام کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس منصوبے سے پنجاب کے دیہی علاقوں کا ایک نیا اور خوبصورت چہرہ سامنے آئے گا۔
مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام، دیہات میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ، 39 سال پرانے اراضی تنازعہ کا فیصلہ، 199 کنال 9 مرلہ اراضی کے معاہدے سے متعلق دوسری اپیل خارج
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
3:51 شام


پتھر دل ماں ، نومولود بچے کو لاہور کی نہر میں پھینک کر فرار ، تحقیقات کا آغاز
شفاء اعظم
ستمبر 12, 2026
3:28 شام

پنجاب میں سموگ کیخلاف اقدامات، کسانوں کو سبسڈی پر 10 ہزار سپر سیڈرز، 450 جدید ہارویسٹرز اور 150 بیلرز فراہم کردئیے گئے
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
3:21 شام

کچے کے علاقے میں ڈاکو نہیں اب کھلاڑی ہوں گے ، پنجاب حکومت کچے کے علاقے میں کھیلوں کے میدان کیوں بنوا رہی ہے ؟
شفاء اعظم
ستمبر 12, 2026
3:09 شام

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نجی دورہ برطانیہ، کیا حکومت پنجاب اخراجات کی تفصیلات پبللک کرنے جارہی ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب نے اشارہ دے دیا
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
3:03 شام

چھوٹے صوبوں، نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس شروع
سیدہ اسریٰ بتول
ستمبر 12, 2026
2:58 شام

ڈسکہ:خوشیاں ہوں تو ایسی ، 9 سال بعد اللہ تعالیٰ نے بیٹی عطا کی،پورے گاؤں کی مہنگی ترین دعوت، خوشی میں بھینسیں اور بکریاں تقسیم
سیدہ اسریٰ بتول
ستمبر 12, 2026
2:24 شام



2 پر “مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام، دیہات میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری” جوابات
[…] […]
[…] […]