پنجاب کا 6 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ تیار، اس بار بجٹ میں نیا کیا ہے؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسے جون کے دوسرے ہفتے میں پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 6 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر، صفائی، زراعت اور امن و امان کے شعبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمعیت طلبہ کا تعلیمی بجٹ میں اضافے اور طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ


بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کھرب 600 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے برابر اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ حکومت نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور بعض خدمات پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کی تجاویز شامل کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام، دیہات میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری


ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت ساڑھے چار ٹریلین روپے سے زائد فنڈز ملنے کا امکان ہے۔
بجٹ میں کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے جاری سبسڈی پروگراموں کو برقرار رکھنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے