پنجاب میں مدارس ایکٹ میں کیا تبدیلیاں لائی جارہی ہیں؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) نجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت مدارس کی الگ رجسٹریشن کی شرط نرم کرنے کیلئے قانونی ترامیم تجویز کی ہیں، جس کے تحت وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی ،عظمیٰ بخاری: پنجاب میں مدارس ایکٹ میں کیا تبدیلیاں لائی جارہی ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس کی وفاقی رجسٹریشن کو صوبائی سطح پر بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی مدارس ڈیٹا کو آپس میں منسلک کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

تجویز کے مطابق جو مدرسہ وفاقی رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ میں پہلے سے رجسٹرڈ  ہو گا، اسے پنجاب میں الگ رجسٹرڈ نہیں ہونا پڑے گا، جس سے مدارس کو دوہری رجسٹریشن، اضافی کاغذی کارروائی اور الگ تصدیق کے مراحل سے ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم علما کرام اور مدارس منتظمین سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیں اور انہیں منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کو سوسائٹیز ایکٹ میں ترامیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے