راولپنڈی میں “معرکۂ حق اسکوائر” کا افتتاح، 179 روز میں مکمل ہونے والا پاکستان کا پہلا منفرد سگنل فری منصوبہ فعال

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے کچہری چوک کو “معرکۂ حق اسکوائر” سے موسوم کرتے ہوئے سگنل فری کوریڈور منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبہ مقررہ 190 دن کے بجائے 179 روز میں مکمل کیا گیا، جسے پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پراجیکٹ قرار دیا جارہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے منصوبے کی نقاب کشائی کی اور دعائے خیر میں شرکت کی۔ انہوں نے معرکۂ حق اسکوائر، اوورہیڈ برج، انڈر پاسز اور دیگر شاہراہوں کا دورہ اور معائنہ بھی کیا، جبکہ انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین: راولپنڈی میں “معرکۂ حق اسکوائر” کا افتتاح، 179 روز میں مکمل ہونے والا پاکستان کا پہلا منفرد سگنل فری منصوبہ فعال

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں قائم اس سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں باآسانی گزر سکیں گی۔

منصوبے کے تحت پانچ انڈر پاسز، دو اوورہیڈ برج اور ایک جدید پیڈسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ معرکۂ حق اسکوائر میں شہر کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی قائم کیا گیا۔

حکام کے مطابق روات تا موٹروے 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہوچکے ہیں اور تیسرا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی نئے انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے