قصور( پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے 40رکنی چینی سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ چیلنج سپیشل اکنامک زون کا دورہ کیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے حوالے سے چین کے آئی بی آئی گروپ اور چیلنج گروپ کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور آئی بی آئی گروپ کی ڈائریکٹر میڈم لیو نے دستخط کیے،
یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی بلکہ یہ 2 نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا: فیلڈ مارشل عاصم منیر: چینی سرمایہ کاروں کا دورہ قصور، 3 سال میں 20 ہزار نوجوانوں کو کیسے روزگار ملے گا؟
صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے مصطفی آباد میں چین کے چیلنج اپیرل گروپ کے زیر اہتمام قائم سپیشل اکنامک زون مصطفیٰ آباد پانڈو کی ویلیج کا دورہ کیا، اس موقع پر پنجاب میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے حوالے سے چین کے آئی بی آئی گروپ اور چیلنج گروپ کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور آئی بی آئی گروپ کی ڈائریکٹر میڈم لیو نے دستخط کیے ،
تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود، چیئرمین چیلنج گروپ مسٹر ہوانگ، چیف لیسکو رمضان بٹ اور چین کے معروف سرمایہ کاروں نے شرکت کی، اس کے علاوہ ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی شریک تھے،
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنج گروپ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک رول ماڈل ہے، اس گروپ نے پنجاب میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور مزید کارخانے بھی لگائے جا رہے ہیں، اس سرمایہ کاری سے آئندہ 3 سالوں میں مقامی لوگوں کے لیے 20 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین: چینی سرمایہ کاروں کا دورہ قصور، 3 سال میں 20 ہزار نوجوانوں کو کیسے روزگار ملے گا؟










