معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ دشمن ہاتھ ملتا رہ گیا، پوری قوم مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہاکہ آج میں نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، اور آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں، اور ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانیوں کی امانت کی بہترین طریقے سے حفاظت کی، دفاع وطن کے لیے پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے بھارت کو زمینی محاذ پر شکست دینے کے بعد سفارتی جنگ بھی جیتی ہے، جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے آج تعریفیں کررہے ہیں۔

مریم نواز نے امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ لکھا جائےگا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

جشن معرکہ حق،مری میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، ایم پی اے اور سٹیشن کمانڈر کی قیادت میں ریلیاں

قبل ازیں مریم نواز واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے پہنیچں، یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دی۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے