فیصل آباد،یونین کونسل کلری کے علاقے اڈہ شیخن میں صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی

فیصل آباد( پنجاب پوسٹ ) مسلم لیگ ن نائب صدر میڈیا وینگ فیصل آباد ڈویژن کاشان اسد کی کاوشوں سے کوڑا کنٹیرز آنا شروع ہو گے۔ علاقے کی گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یعقینی بنایا جائے گا۔ کاشان اسد
لالیاں شیخن تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کلری کے علاقے اڈہ شیخن میں کوڑا کرکٹ کے لیے کنٹیرز موجود نہ تھے جس کی وجہ جگہ جگہ کوڑا موجود ہونے سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نظر آ رہا تھے جس پر نائب صدر میڈیا وینگ فیصل آباد کاشان اسد نے خصوصی نوٹس لیا اور ہر صورت کوڑا کنٹیرز کو علاقے کے ضرورت سمجھتے ہوئے اس کا بندوبست کروایا۔

خصوصی احکامات پر کوڑا کنٹیر کو یونین کونسل کلری کے علاقے اڈہ شیخن میں مہیا کروائے گے جس کو کاشان اسد کے زیر نگرانی صاف ستھرا پنجاب مہم کے سوپر وائزر کے ذریعے علاقے میں مختلف جگہوں پر رکھوائے گے۔ اس موقع پر نائب صدر میڈیا وینگ پنجاب کاشان اسد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر گلی اور محلے کو صاف ستھرا بنایا جائے گا اس کے لیے ہمیں جہاں تک ممکن ہو گا ہر ممکن کاوشیں کریں گے اور صاف ستھرا مہم کو ہر گلی محلے تک پہچائیں گے اور اس کو کامیاب بنائیں رکھیں گے۔اسی لیے آج روز علاقے میں کوڑا کنٹیرز کی کمی کو بھی پورا کر دیا گیا۔

علاقہ مکین نے علاقے میں کاشان اسد کی اس متعلق کاوشوں کو خوب سہرا ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جلد ہی علاقے میں سیوریج اور اس کو ڈسپوز آف کرنے سے متعلق بھی فیزی بیلٹی بنوائی جائے تاکہ یہ مسلہ بھی جلد حل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:جشن معرکہ حق ، کوٹلی ستیاں میں تقریب کا اہتمام: فیصل آباد،یونین کونسل کلری کے علاقے اڈہ شیخن میں صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے