سرگودھا ( پنجاب پوسٹ)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کے حوالے سے کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے پاک فوج کو خراج تحسین کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر میڈم صائمہ منظور نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی بلکہ یہ 2 نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا: فیلڈ مارشل عاصم منیر: جشن معرکہ حق، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میں کراٹے چمیئن شب
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام“معرکہ حق، بنیان المرصوص”کے سلسلہ میں سپورٹس جمنیزیم میں کراٹے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کی مختلف کراٹے اکیڈمیوں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل، نظم و ضبط اور دفاعی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا میڈم صائمہ منظور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا میڈم شازیہ، جنرل سیکرٹری کراٹے ایسوسی ایشن محمد نعیم خان اور آفشاء محمد دین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ“معرکہ حق اور بنیان المرصوص جیسے قومی جذبے سے جڑے پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ہے












