جشن معرکہ حق، وہاڑی میں رکشہ یونین کی بنیان مرصوص ریلی

وہاڑی( پنجاب پوسٹ)وہاڑی: میاں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی اور میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ وہاڑی نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اڈہ چٹی پلی ملتان روڈ شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا

ریلی کی قیادت کی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاۓ اس موقع پر ایک پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی ریلی کی قیادت ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید نے کی جبکہ ریلی میں تاجران،سماجی شخصیات معزز شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے وطنِ عزیز اور افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی بلکہ یہ 2 نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا: فیلڈ مارشل عاصم منیر: جشن معرکہ حق، وہاڑی میں رکشہ یونین کی بنیان مرصوص ریلی

تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی اور دفاع کی ضامن ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر مقررین جن میں ضلعی صدر سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ ن میاں نیرب خورشید،سابق چئیرمین اختر نواز بھٹی انیس احمد نمبردار،حاجی یاسین نمبردار،خالد نور گجر،محمد ممتاز،سابق کونسلر ندیم شیروانی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے جبکہ “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے