ننکانہ صاحب ( پنجاب پوسٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال پارک میں “عزمِ عالیشان کنسرٹ، میجک اور پپٹ شو” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : یوم مادر ،پاکستان میں 4 کروڑ مائیں ، روزانہ 32 مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، رپورٹ: جشن معرکہ حق ، ننکانہ صاحب میں “عزمِ عالیشان کنسرٹ” کا انعقاد افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین
تقریب میں ملی نغموں، قومی ترانوں اور شاندار آتشبازی کے ذریعے پاک افواج سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ نوجوانوں، فیملیز اور شہداء کی فیملیز نے وطن سے محبت کے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا معروف فنکارہ اریبہ سلطان اور دیگر فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کیں، جن پر شرکاء نے خوب جوش و خروش کا اظہار کیا اور ملی نغموں پر جھومتے رہے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تقریب کی نگرانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں وطن سے محبت کے جذبات عروج پر ہیں اور عوام پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاک افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا۔تقریب میں وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب، ایم پی اے مہر کاشف پڈھیار، ضلعی افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔














