بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) علاقہ تھانہ مروٹ میں خواجہ سرا پر تشدد اور بال جلانے کا واقعہ پیش آیا۔ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے اس واقع پر فوری نوٹس لیا۔تھانہ مروٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر 12 سالہ طالبعلم پر تشدد، قاری گرفتار
ملزم سرفراز نے ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سرا عدنان عرف دانی کو گلی میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے خواجی سرا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے تضحیک کی اور بال جلا دئیے۔گرفتار مرکزی ملزم محمد سرفراز سے تفتیش جاری ہے۔واقع میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔















