جشن معرکہ حق ، وہاڑی میں آپریشن بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” کی کامیابی کا ایک سال مکمل، چاندنی پارک میں میوزیکل کنسرٹ اور آتشبازی

وہاڑی ( پنجاب پوسٹ ) معرکۂ حق — آپریشن بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے زیر اہتمام چاندنی پارک میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میوزیکل کنسرٹ، ملی نغمے، تقاریر اور رنگا رنگ آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایا نے فیتہ کاٹ کر کیا، جبکہ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں ایم این اے تہمینہ دولتانہ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، ایم پی اے نعیم خان بھابھہ، ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال، رانا طاہر کریم خاں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی

یہ بھی پڑھیں : یوم مادر ،پاکستان میں 4 کروڑ مائیں ، روزانہ 32 مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، رپورٹ: جشن معرکہ حق ، وہاڑی میں آپریشن بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” کی کامیابی کا ایک سال مکمل، چاندنی پارک میں میوزیکل کنسرٹ اور آتشبازی

تقریب میں گلوکار سیف علی اور گلوکارہ سعدیہ ہاشمی نے پرفارمنس پیش کی، جبکہ بچوں کے ٹیبلو، ملی نغموں، ثقافتی رقص اور دیگر سرگرمیوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ منتظمین کے مطابق تقریب کے دوران پاک فوج کی خدمات اور شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

چاندنی پارک میں منعقدہ تقریب میں شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوڈ اسٹالز اور بچوں کے لیے جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی بلکہ یہ 2 نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا: فیلڈ مارشل عاصم منیر: جشن معرکہ حق ، وہاڑی میں آپریشن بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” کی کامیابی کا ایک سال مکمل، چاندنی پارک میں میوزیکل کنسرٹ اور آتشبازی

تقریب میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ ، ایڈیشنل ڈپٹی فنانس و ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال ، اے سی وہاڑی انعم اکرم ، اے سی بوریوالا جواد حسین ملک ، اے سی میلسی سعد بن خالد ، ایس ڈی ای او پیرا نور محمد ، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ، ایس این اے منیب احمد ، وکلاء برادری ، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ منتظمین کے مطابق تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے