لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلی پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب روایتی جھومر ڈھول بینڈ باجوں کےساتھ جوڑوں کا استقبال صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر بیت المال سہیل شوکت بٹ، کمشنر ملتان عامر کریم خان کی خصوصی شرکت کی۔
وزیر اعلی پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت وہاڑی میں بھی 100 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی سرخ عروسی لباس اور شیروانی میں ملبوس جوڑوں کی پنڈال آمد کے موقع پر روایتی جھومر ، ڈھول ک تھاپ اور بینڈ باجوں سے جوڑوں کا استقبال کیا گیا ہاتھوں میں شگنوں کی مہندی سجائے دلہنیں اپنے ہمسفر کے ہمراہ زندگی کےاس نئے سفر پر خوشی سے نہال وہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ضلعی حکومت وہاڑی کے مشکور جن کی کاوشوں سے ان کا گھر بس گیا۔
صوبائی وزیر بیت المال سہیل شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے حقیقی طور ہر ثابت کیا وہ سب کی ماں ہیں تمام جوڑوں کو دو لاکھ روہے کے کے سلامی چیک دئیے گئے ہیں ہم 2027 تک 8 ہزار جوڑوں کو شادی کی بندھن میں باندھ دیں گے جو ایک ریکارڈ ہوگا یعنی 13 ہزار جوڑے اپنے گھروں میں پیا گھر سدھار جائیں گے یہ صرف جوڑے نہیں بلکہ 13 ہزار خاندان ہونگے جو اس خوشی مٰن شریک ہونگے تقریب میں مہمانوں کے لیے روایتی طور پر نکاح پڑی تقسیم کی گئی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے سلامی کارڈ بھی دئیے گئے














