لاہور( پنجاب پوسٹ)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے 12 مئی تک گردوغبار، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے گردوغبار، آندھی اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی بلکہ یہ 2 نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا: فیلڈ مارشل عاصم منیر: لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکانوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق آسمانی بجلی سے بچاو کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔















