ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک جی کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، سکولز اور کالجز 25 نومبر تک مرحلہ وار بند رہیں گے

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) بابا گرو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع ننکانہ صاحب کے سرکاری و نجی سکولز اور کالجز مرحلہ وار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن اور بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز مختلف تاریخوں سے ہوگا اور سب ادارے 25 نومبر 2026 تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی حدود میں واقع دو تعلیمی ادارے، گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ننکانہ صاحب اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاطمہ جناح ننکانہ صاحب، 20 نومبر سے 25 نومبر 2026 تک بند رہیں گے۔ ان دونوں سکولوں کی عمارتیں تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے یاتریوں کے قیام و رہائش کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
شہر کے دیگر تمام سرکاری سکولز اور تمام نجی سکولز 22 نومبر سے 25 نومبر 2026 تک بند رہیں گے۔

کالجز کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج بوائز ننکانہ صاحب 20 نومبر سے 25 نومبر تک بند رہے گا۔ جبکہ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج ویمن ننکانہ صاحب اور نجی کالجز، یعنی المعصوم کالج آف کامرس اینڈ سائنس، رفاہ انٹرنیشنل کالج اور پنجاب کالج، 23 نومبر سے 25 نومبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی اس بندش کا انٹرنل، ایکسٹرنل، بورڈ یا یونیورسٹی کے کسی بھی امتحان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تمام امتحانات پہلے سے جاری شدہ شیڈول اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی سطح پر ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے