ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کو 500 بیڈز کے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کا فیصلہ، کتنی لاگت آئے گی، منصوبہ کب مکمل ہوگا؟

منڈی بہاؤالدین (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کو 500 بستروں کے ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب نے منصوبے کی انتظامی منظوری جاری کر دی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کو 500 بیڈز کے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر مجموعی طور پر 60 کروڑ 48 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔منصوبے کے لیے 604.892 ملین روپے کے فنڈز کی انتظامی منظوری دی گئی۔

منصوبے کی تمام رقم ریونیو بجٹ سے خرچ کی جائے گی۔منصوبے کی تکمیل کی مدت 30 جون 2028 مقرر کی گئی ہے۔ڈی ڈی ایس سی اجلاس میں 13 نومبر 2026 کو منصوبے کی منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے